سرینگر جموں شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /10 مارچ
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر جمعے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مرمتی کام کے پیش نظر جمعے کی صبح 6 بجے سے ہفتے کی صبح 6 بجے تک ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ- کشتواڑ شاہراہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے کھلی رہے گی۔بتادیں کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔یو این آئی

Share This Article