جموں و کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ، پہلگام میں منفی 11.8 ڈگری کے ساتھ موسم کی سرد ترین رات درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /17جنوری /ٹی آئی نیوز

دن میں دھوپ نکالنے کے باعث وادی کشمیر کے شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے جس دوران پہلگام میں موسم کی سرد ترین رات منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈمیں گزشتہ رات منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا
اسی طرح سے پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
جبکہ گزشتہ رات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Share This Article