اننت ناگ :شمسی پورہ میں مبینہ فوجی کیمپ کے قیام کے خلاف معزز شہریوں کا احتجاج

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:جنوبی ضلع اننت ناگ کے شمسی پورہ علاقے میں مبینہ طور کھیل کے میدان کو فوجی کیمپ میں تبدیل کرنے کے خلاف معزز شہریوں نے احتجاجی مطاہرہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے اندر دھرنا دیا ۔اس دوران ممبر اسمبلی ہوم شالی بُگ عبدالمجید لارمی نے ایوان ِ اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا ۔

تفصیلات کے مطابق شمسی پورہ اننت ناگ میں جمعرات کو اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب یہاں فوجی اہلکاروں نے کھیل کے میدان کو مبینہ طور پر فوجی کیمپ میں تبدیل کیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق یہاں فوج نے اپنا کیمپ قائم کرنے کےلئے اپنی سر گرمیاں شروع کیں ۔

رپورٹس کے مطابق فو جی اہلکاروں نے معززشہریوں کی بات سننے سے انکار کیا ۔ان کا کہناتھا کہ فوجی اہلکاروں نے جواباً کہا جا کر ضلع ترقیاتی کمشنر کے پاس جائیں ۔معلوم ہوا ہے کہ علاقے کے معزز شہریوں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقی بھی ہوا ۔معزز شہریوں نے علاقے میں فوجی کیمپ قائم کرنے کے خلاف ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے اندر دھرنا دیا ۔

مظاہرین نے بتایا کہ اراضی ہماری ہے ،وہ کس طرح ہم سے پوچھے بغیر یہ اراضی لیں گے ۔اس دوران ممبر اسمبلی ہوم شالی بُگ عبدالمجید لارمی نے ایوان ِ اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھایا ۔معلوم ہوا ہے کہ ممبر اسمبلی عبدالمجید لارگامی نے ریاستی اسمبلی کے اسپیکر کویندر گپتا سے کہا ’جناب معلومات سے متعلق نقطہ نظر ہے ،جسکی اسپیکر نے اجازت دی ‘۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اُن کے حلقے میں اُن کے لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ،کیو نکہ وہ علاقے میں فوجی کیمپ کے قیام کے احتجاج کررہے تھے ۔انہوں نے کہا’کیا آپ نے یہ لوگ مار نے کےلئے رکھا ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی امورات کے ریاستی وزیر عبدالرحمان ویری نے اس معاملے پر بیان دےں۔

انہوں نے ممبر اسمبلی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’صرف ہوم شالی بُگ ہی کیوں ،یہاں مزید کئی کیمپ بھی ہیں ‘۔لارمی نے کہا ’حکومت صورتحال کو کنٹرول سے باہر نکلنے سے روکنے کےلئے اقدامات اٹھائے ‘۔

انہوں نے کہا’اپنے فورسز کو روکیں ،انہوں نے ویری پر زور دیا ‘۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے