پہلگام میں حیدرآباد کا سیاح سونے سے بھر ا بیگ گاڑی میں بھول گیا ، ڈرائیور نے واپس کر دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز
مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ایک ڈرائیور نے حیدرآباد کے سیاح کو 10 لاکھ روپے کا سونا واپس کردیا۔
عبدالرشید وانی، صدر ٹیکسی اسٹینڈ موویرا پہلگام نے بتایا کہ تویرا ڈرائیور آکاش فاروق وانی نے حیدرآباد کے ایک سیاح کو 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا واپس کیا، جو پہلگام کے دورے پر تھا اور وہ اسے آکاش کی گاڑی میں بھول گیا تھا
انہوں نے کہا کہ سیاح نے پہلے ہی سٹینڈ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ گاڑی میں سونا بھول گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ڈرائیور کو اطلاع دی تو اس نے اپنی گاڑی کی تلاشی لی اور سونا ملا اور وہی سیاح کو واپس کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد کا سیاح سونا لینے سرینگر ایئرپورٹ سے واپس آیا تھا

Share This Article