وقف بورڈ امسال سری نگر میں میلاد جلوس بر آمد کرے گا/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،08 اکتوبر

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عید میلاد النبی (ص) کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ امسال بورڈ کی قیادت میں سری نگر میں میلاد جلوس بر آمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میلاد جلوس ایک روایت کی ابتدا ہوگی۔
موصوفہ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ (ص) کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے اور امن و ہم آہنگی کے پیغمبر (ص) کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Share This Article