جموں اور کشمیر میں موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /08اکتوبر / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے
محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ اگلے دو دنوں میں بھی موسم میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں کم سے کم 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا، جیسا کہ گزشتہ رات تھا اور یہ جنوبی کشمیر کے تفریحی مقام کے لیے معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

Share This Article