بھدرواہ میں المناک سڑک حادثہ ، میاں بیوی اور ماں بیٹے سمیت پانچ افراد لقمہ اجل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں /05ستمبر / ٹی آئی نیوز

ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں سوموار کی اعلیٰ الصبح اس وقت کہرام مچ گیا جب سڑک کے ایک المناک حادثے میں میاںبیوی اور ماں بیٹے سمیت پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک الٹو گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک شدید طور پر زخمی ہو گیا
زخمی کو اگرچہ اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاںمردہ قرار دیا

Share This Article