بمنہ سری نگر میں بجلی کرنٹ لگنے سے 18سالہ مزدور فوت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 11 فروری: جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں جمعے کے روز ایک 18سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بمنہ سری نگر میں بجلی تار نصب کرنے کے دوران 18سالہ مزدور کرنٹ لگنے سے برسر موقع ہی لقمہ اجل بن گیا ۔انہوں نے کہا کہ گر چہ مذکورہ جوان کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی جوان کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد محی الدین بٹ ساکن عشمقام اننت ناگ کے بطورہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔یو این آئی

Share This Article