وادی میں ریل خدمات بحال

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر //جموں علاقے کے سری نگر سے بانہال کے درمیان سیکورٹی وجوہات سے کل ایک دن کے لئے منسوخ کی گئی ریل خدمات آج پھر سے بحال ہوگئی ہے۔
ریلوے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ وسطی کشمیر کے بڈگام-سری نگر سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور قاضی گنڈ ہوتے ہوئے جموں کے بانہال کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کی آمدورفت شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا ’پلوامہ ضلع کے مالنگ پورہ گاؤں میں مقامی لوگوں کے احتجاج کی وجہ سے کل اس راستے پر تمام ٹرینوں کو ملتوی کر دیا گیا تھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ ریل خدمات معطل کرنے کا فیصلہ مظاہرہ کے دوران تشدد کا خدشہ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ اور پولیس کے مشورہ پر لیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے سرینگر-بڈگام سے شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت مقررہ وقت کے مطابق جاری رہی۔
یو این آئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے