جاوید مصطفی میر، اپنی پارٹی میں شامل؛ الطاف بخاری نے کیا گرم جوشی سے استقبال

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINGAR, DEC 15 (UNI) Jammu and Kashmir Apni party president Altaf Bhkhari flanked by party leaders during a rally organised in Shar-e-Kashmir park in Srinagar on Tuesday. UNI SRN PHOTO 7.

سری نگر:4 اکتوبر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے سابق وزیر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدرجاوید مصطفی میرنے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ اس دوران راپنی پارٹی کے چیر مین سیدالطاف احمد بخاری نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پی ڈی پی کے سابق وزیار اور پیپلز جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدرجاوید مصطفی میراتوار کے روز جموں وکشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔اس دوران جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے آج پی ڈی پی کے سابق وزیر اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفی میر کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میر کی شمولیت سے کشمیر کے لوگوں کو مشکلات سے نکالنے اور لوگوں کی عزت بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہناتھا ’ماضی میں ، ہم لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملے تھے، میں جاوید مصطفی میر کو اپنی پارٹی میں کھلے بازوؤں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کی شمولیت یقینی طور پر 5 اگست 2019 کو لوگوں کو ان کے صدمے سے نکالنے کے ہمارے مشن میں ہماری مدد کرے گی۔‘خیال رہے جاوید مصطفی میر پہلے پی ڈی پی سرکار میں وزیر رہ چکے ہیں جس کے بعد شاہ فیصل کی جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدربھی رہ چکے ہیں جہاں شاہ فیصل جو پارٹی کے سربراہ بھی تھے کو پارٹی کمان سونپ دی گئی تھی جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں یہاں سے استعفیٰ دے دیا ۔ اور آج باضابطہ طور اپنی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔

Share This Article