سرینگر:موسمیاتی ماہرین کی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر شبانہ سردی کی لہر راج برقرار ہے جبکہ خطہ لداخ میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا ۔
خطہ لداخ میں منفی درجہ حرارت میں مسلسل آرہی گراﺅٹ کے باعث معمو ل کی زندگی بُری طرح سے متاثر ہورہی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کرگل میں کم ازکم درجہ حرارت منفی20ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لہیہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی14.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی3.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں رات کا درجہ حرارت منفی4.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔کوکرناگ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2.5ڈگری ،سرحدی ضلع کپوارہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔مشہور ومعروف صحت افزا ءمقام پہلگام میں رات کا درجہ حرارت منفی 4.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کرگل میں کم ازکم درجہ حرارت منفی20ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لہیہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی14.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ،جو اب تک کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانوں علاقوں میں بارشوں ہونے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ وادی کشمیر چلہ کلان کی چالیس روزہ مدت جاری ہے ،جو 31جنوری کو ختم ہوگی ۔

