سرینگر :ایس آر او 520کو نا انصافی پر مبنی قرار دےتے ہوئے اربن لوکل باڈیز ایمپلائز یوناٹئیڈ فورم نے کہا کہ نئی مستقلی پالیسی میں محکمہ بلدیہ کے عارضی ملازمین کو شامل نہ کرنا حکومتی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے ۔فورم کے صدر منظور احمد پانپوری نے کہا کہ ریاست میں پہلے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ایس آر او64موجود ہے ،تو پھر کیو نکر نیا ایس آر او لاگو کیا گیا ؟
سٹی رپورٹر کے محکمہ بلدیہ میں کام کرنے والے عارضی ومستقل ملازمین نے بدھ کے روز اپنے مطالبات کو لیکر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔ملازمین کی ایک خاصی تعداد پرتاپ پارک سرینگر میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے اربن لوکل باڈیز ایمپلائز یوناٹئیڈ فورم کے بینر تلے احتجاجی دھرنا دیا ۔اس احتجاجی دھرنے کو ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ایجیک ) کا تعاﺅن حاصل تھا ۔
نمائندے کے مطابق محکمہ بلدیہ میں کام کرنے والے عارضی ومستقل ملازمین نے اپنے ہاتھوں میں جاڈو بطور احتجاج اٹھائے تھے اور وہ مطالبہ کررہے تھے ،کہ محکمہ بلدیہ میں تعینات عارضی ملازمین جن میں ڈیلی ویجر ،کنسلڈیٹیڈ،پیڈ ورکرس شامل ہے ،کو بھی نئی مستقلی پالیسی میں لایا جائے ۔
اس موقع پر نا مہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اربن لوکل باڈیز ایمپلائز یوناٹئیڈ فورم کے صدر منظور احمد پانپوری نے ا یس آر او 520کو نا انصافی پر مبنی قرار دےتے ہوئے کہا کہ محکمہ بلدیہ کے عارضی ملازمین کو شامل نہ کرنا حکومتی غیر سنجیدگی کا مظہر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ بلدیہ میں ہزاروں کی تعداد میں ڈیلی ویجر ،کنسلڈیٹیڈ،پیڈ ورکرس برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ بیشتر ملازمین کی سروس 20برس سے زیادہ ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ محکمہ بلدیہ میں تعینات عارضی ملازمین نے مشکل ترین حالات میں کام کیا جبکہ سوچھ بھارت مہم (صاف بھارت مہم ) جیسی کئی اسکیموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ،ایسے میں اِن عارضی ملازمین کو نظر انداز کرنا نا انصافی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایس آر او520 اربن لوکل باڈیز ایمپلائز یوناٹئیڈ فورم کےلئے نا قابل قبول ہے ،کیو نکہ یہ انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔منظور احمد پانپوری نے سوالیہ انداز میں ریاست میں پہلے عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے ایس آر او64موجود ہے ،تو پھر کیو نکر نیا ایس آر او لاگو کیا گیا ؟
انہوں نے ریاستی وزیراعلیٰ ،وزیر بلدیات اور وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ بلدیہ میں تعینات عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کرےں جبکہ ایس او آر520اورایس آر او 64میںموجود خامیوں کو دور کیا جائے ۔
دریں اثناءملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو اربن لوکل باڈیز ایمپلائز یوناٹئیڈ فورم کے صدر منظور احمد پانپوری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی سرکیولر کو تانا شاہی پر مبنی فیصلہ قرار دیا ۔

