جموں کشمیر اور لداخ میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس ؛ ریکٹر سکئیل پر شدت 2.9 ریکارڈ ، کوئی نقصان نہیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سرینگر/07مارچ: جموں کشمیر اور لداخ میں اتوار کی صبح اس وقت پھر سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ریکٹر سکئیل پر زلزلے کی شدت 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ہے۔ سی این آئی کے مطابق اتوار کے روز جموں ، کشمیراور لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ صبح 4.40 بجے آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا مرکز شمال میں 33.0 اور عرض البلد میں 75.86 ڈگری طول البلد پر تھا۔عہدیداروں نے مزید کہا کہ ’’زلزلے کا مرکز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بھلیسا کے قریب واقع ہے۔واضح رہے کہ زلزلے کے لحاظ سے کشمیر ایک انتہائی زلزلے کے شکار خطے میں واقع ہے جہاں ماضی میں زلزلے کے جھٹکے کئی بار محسوس کیے گئے ہیں۔ 8 اکتوبر 2005 کو یہاں آنے والے زلزلے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف میں رہنے والے 80،000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔

Share This Article