دلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے بم حملہ ؛ جیش الہندنے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/30جنوری/سی این آئی// جیش الہند نے دلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔ مبینہ طور پر میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے میسیج کے ذریعہ اس کی تصدیق کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اس میسیج میں کہا گیا ہے ‘ طاقتور ترین اللہ کی مہربانی اور مدد سے جیش الہند کے فوجی دلی کے ایک ہائی سیکورٹی علاقے میں دراندازی کرنے اور آئی ای ڈی حملے کو انجام دے پائے۔ یہ حملوں کے ایک سلسلے کی شروعات ہے جو اہم ہندستانی شہروں کو نشانہ بنائے گا اور حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے مظالم کا بدلہ لے گا۔وہیں، دلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے پاس ہوئے معمولی آئی ای ڈی دھماکہ کے بعد دھماکہ کے لئے استعمال کئے گئے دھماکہ خیز مواد کی دو بار جانچ کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ جانچ میں سامنے آیا کہ ڈیوائس میں ہائی گریڈ ملٹری ایکسپلوزیو PETN پائی گئی۔حکام کا اندازہ ہے کہ القاعدہ جیسے تربیت یافتہ گروپوں کے پاس اس گریڈ کے دھماکہ خیز مواد دستیاب ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک آئی ایس آئی ایس گروپ نے بھی حملے کی ذمہ داری لینے کا دعویٰ کیا لیکن ایجنسیوں کو ان کے شامل ہونے کو لے کر یقین نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد کل رات ایران کی ایک فلائٹ میں بھی تاخیر ہوئی اور سبھی مسافروں کی جانچ کی گئی لیکن کچھ بھی مشتبہ نہیں ملا۔

Share This Article