نئے سا ل کی آمد کے ساتھ سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد وارد کشمیر ; جھیل ڈل کے پانی پر سیاحوں سے لدی کشتیاں ایک کے بعد کافی مدت کے بعد نظرآئیں

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Srinagar, Mar 11 (UNI) CARONAVIRUS AFFECT: Empty Houseboats and Shikaras bee lined in the famous Dal Lake in Srinagar Kashmir as tourists stayed away due to caronavirus threat on Wednesday. UNI SRN PHOTO 12.

سرینگر/یکم جنوری: نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وادی کے مختلف سیاحتی مقامات خاص کر جھیل ڈل میںسیاحوں کی اچھی خاصی تعداد آئی ہوئی ہے جس پر سیاحت سے جڑے اداروں اور لوگوںنے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال کشمیر ٹورازم کیلئے بہتر سال ثابت ہوگا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی سیاحوںکی بڑی تعداد وارد کشمیر ہوچکی ہے اور وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال پر سیاحوں کو خوش وخرم دیکھا گیا جو گلمرگ میں برف پر سکیٹنگ اور دیگر کھیلوں میں مصروف رہے جبکہ گزشتہ شب نئے سال کی آمد پر ’’نیو ائر‘‘تقریب پر بھی کافی سیاحوں نے موج مستی کی ۔ گلمرگ کے ساتھ ساتھ پہلگام میں بھی سیاحوں کی اچھی خاصی تعداد دیکھی جارہی ہے اس کے علاوہ شہر آفاق جھیل ڈل میں بھی نئے برس کے موقعے پر سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ سخت سردی کے باوجود بھی سیاح شکارے اور ہاوس بوٹوں پر رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ سیاحوں کی آمد پر سیاحت سے جڑے افراد خاص کر شکارے والے، ہاوس بوٹ مالکان اور بلوارڈ پر قائم رستوران مالکان اور ہوٹل مالکان نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے کشمیر ٹوازم کو کافی نقصان اُٹھاناپڑا خاص کر دفعہ 370کی منسوخی کے موقعے پر جس طرح سے مرکزی سرکار نے سیاحوں کو یہاں سے جانے کی ایڈوائزری جاری کی تھی اُس وقت یہاںلاکھوںسیاح موجود تھے تاہم اُس کے بعد ایک بھی ٹوراسٹ وادی میںنظر نہیں آرہا تھا اس کے بعد جو ں جوں حالات سدھرتے گئے سیاح پھر آنے لگے لیکن کووڈ 19کے پیش نظر لاک ڈاون نے ایک بار پھر سیاحت کو ٹھپ کردیا ۔تاہم قریب دو برسوں بعد وادی میںنئے سال کے موقعے پر سیاح بڑی تعداد میں موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جھیل ڈل میں شکارے تیرتے نظر آرہے ہیں اور ہوٹلوں، رستورانوں اور ہاوس بوٹوں میں گھماگہمی ہے تاہم ابھی بھی بہت سے ہاوس بوٹ اور ہوٹل خالی پڑے ہیں ۔ انہوں نے اس امید کااظہارکیا نیا سال کشمیر ٹورازم کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔

Share This Article