منشیات کیخلاف پولیس کی مہم میں تیزی ؛ کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ نشیلی ماد ہ ضبط

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/16نومبر: کولگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروش کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کیا ۔ سی این آئی کو پولیس ترجمان سے موصولہ بیان کے مطابق ڈی وائی ایس پی ایچ ہیڈکواٹر کولگام کی نگرانی میں ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کولگام کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے چاولگام کولگام کے غلام محمد لاوے کے رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی وہاں پر 2.5 کلو گرام چرس ضبط کر لیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں خاتون سمیت دو منشیات فروش کو گرفتار کیا ، ان کی شناخت غلام محمد لاوئے اور شمیمہ ساکنان چاولگام کے طور پر ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کلگام میں ایف ائی آر زیر نمبری 280/202کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا اور معاملے کی نسبت مزید تفتیش شروع کی۔پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، تاکہ معاشرے کو اس وباہ سے پاک و صاف رکھا جائے۔

Share This Article