شمریال کپوارہ میں دو برس کا بچہ پانی کے ٹب میں گر کر ازجان ؛ علاقے میں صف ماتم کی لہر بچھ گئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/21ستمبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے شمریال نامی گائوں میں سوموار کے روز ایک 2برس کا بچہ اُس وقت حادثاتی موت کا شکار بناجب وہ کھیلنے کے دوران پانی کے ایک ٹب میں گر گیا ۔ تفصیالات کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے شرمال نامی علاقے میں سوموار کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک بچہ جس کی عمر دو برس بتائی جاتی ہے کھیلنے کے دوران پانی کے ایک ٹب میں گر کر ہلاک ہوا ۔ اویس احمد مجلو ولد نثار احمد مجلو اپنے گھر کے صحن میں کھیل رہا تھا کہ وہ اچانک پانی کے ٹب میں جاگرا ۔ بچے کے گھر والوںنے جب اس کو ڈھونڈا تو اس کو پانی کے ٹب میں پڑا ہوا پاکر اس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو مردہ قراردیا ۔ اس واقع سے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ۔

Share This Article