ایس ایچ اور چھ پولیس اہلکارو ں کے کورنا ٹیسٹ مثبت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05ستمبر: جموں کے اکھنور ضلع میں ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکار وں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پولیس اسٹیشن کو تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق جموں صوبے کے اکھنور ضلع میں پولیس اسٹیشن میں سٹیشن ہاوس آفیسر سمیت چھ پولیس اہلکار کورنا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ ایس ڈی پی او اکھنو ر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آفیسر اور چھ پولیس اہلکاروں کے کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اکھنور پولیس سٹیشن اور پلن والا پولیس پوسٹ کواگلے احکامات تک بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اہلکاروں کوآسولیشن میں منتقل کر دگیا ہے اور پولیس تھانہ کو احتیاطی طور پر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے ۔ ایس ڈی پی او کے مطابق پولیس آفیسر اور دیگر اہلکاروں کی صحت یابی کے بعد ہی پولیس تھانے میں معمول کا کام دوبارہ بحال کیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے کورنا وائرس کے کیسوں میںکافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور جموں کشمیر میں مثبت معاملات میں اوچھال دیکھنے کو ملی ہے ۔

Share This Article