سرینگر// جنوبی ضلع کولگام میں گزشتہ ہفتے حادثاتی فائرنگ میں زخمی ہو ئے2پولیس اہلکاروں میں سے ایک زخمی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے تک صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں زید علاج رہنے کے بعد کانسٹیبل فیاض احمد گنائی زندگی کی آخر ی سانس لی ۔
یاد رہے کہ کولگام پولیس تھانہ میں گزشتہ ہفتے حادثاتی فائر نگ کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا ،جس میں 2پولیس اہلکار فیاض احمد گنائی اور ظہیر عباس زخمی ہوئے تھے ۔دونوں زخمیوں کواسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں ایک ہفتے ت زیر علاج رہنے کے بعد فیاض احمد نے زندگی کی جنگ ہار گیا ۔

