کشمیر میں فرانسیسی صحافی گرفتار

کشمیرمیں پیلٹ گن متاثرین پر دستاویزی فلم بنانے والے ایک غیر ملکی صحافی کو حراست میں لیا گیا ہے۔جموں کشمیر میں دورے پر آئے ہوئے غیر ملکی صحافی کو پولیس نے پاسپورٹ ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا الزام ہے کہ فرانسیسی صحافی کشمیر کے پیلٹ متاثرین پر دستاویزی فلم بنانے کے لیے علیحدگی پسندوں اور پیلٹ متاثرین کا انٹرویو کر رہے تھے۔

ریاستی پولیس کے ایک اعلی عہدیدارکا کہنا ہے کہ” کومٹی پال ایڈورڈ کو سرینگر میں ویزا کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے“۔

لالچوک کے مقام پرایڈورڈ کو گزشتہ شام کوٹھی باغ پولیس نے حراست میں لیا۔

حکام کے مطابق ایڈورڈ کے پاس بھارت کے سفر کے لیے بزنیس ویزا ہے جس کی مدت 22 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔

غور طلب ہے کہ بزنیس ویزا کے تحت کسی بھی سیاسی اور حفاظتی تعلقات کے مسئلہ پر دستاویزی فلم بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایڈورڈ کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 14 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفارت خانے کو ایڈورڈ کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جون مہینے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی کشمیر میں تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس دوران پتھربازی کر رہے نوجوانوں کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے پیلٹ گن کا استعمال کیا تھا، جس کے باعث سینکڑوںافراد کی بینائی چلی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے