ہندوارہ میں مسلح تصادم، 3 غیر مقامی عدم شناخت جنگجو اور ایک خاتون ازجان

سری نگر۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقہ میں ہونے والے ایک شبانہ مسلح تصادم میں تین غیر مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے۔ اس مسلح تصادم کے دوران اپنے گھر میں بیٹھی ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔ ریاستی پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ہندوارہ کے یونسو میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز کا جنگجوو¿ں کے ساتھ مسلح تصادم ہوا، جس میں تین غیر مقامی جنگجوازجان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے جنگجو ظاہری طور پر پاکستانی ہیں۔

پولیس سربراہ نے مسلح تصادم کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’یونسو ہندوارہ میں جموں وکشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز (آر آر) اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے تین جنگجوو¿ں کو ازجانکیا ہے جن کا تعلق ظاہری طور پر پاکستان سے ہے۔ رات بھر بارشیں ہورہی تھیں، لیکن لڑکے (سیکورٹی فورس اہلکار) سردی کے باوجود اپنی ڈیوٹی نبھا رہے تھے‘۔ یونسو نامی گاو¿ں ایپل ٹاون سوپور سے کپوارہ کی طرف جانے والی شاہراہ پر واقع ہے۔

دفاعی ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’یونسو ہندوارہ میں جنگجوو¿ں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، ریاستی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور پیراملٹری فورس سی آر پی ایف نے گذشتہ رات مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوو¿ں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے مذکورہ گاو¿ں کے تمام داخلی و خارجی پوائنٹس کو سیل کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ’تلاشی آپریشن کے دوران جب سیکورٹی فورسز ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جنگجوو¿ں نے ان پر فائرنگ کی‘۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تینوں جنگجوو¿ں کو ازجان کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلح تصادم کے دوران اپنے گھر میں بیٹھی ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا ’اگرچہ علاقہ کی صورتحال کشیدہ ہے، تاہم کنٹرول میں ہے‘۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ ناموافق موسمی حالات کے باوجود سیکورٹی فورسز کا آپریشن کامیاب رہا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح تصادم کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

دریں اثنا انتظامیہ نے مسلح تصادم میں جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے تناظر میں کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع کے متعدد علاقوں بشمول ہندوارہ، کپوارہ، سوپور اور بارہمولہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی ہیں۔ یہ خدمات ظاہری طور پر جنگجوو¿ں کی ہلاکت کے خلاف احتجاجوں اور کسی بھی طرح کی افواہ بازی کو روکنے کے لئے منقطع کی گئی ہیں۔

ادھر اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے کئی علاقوں میں تشدد بھی بھڑک اٹھا ہے (یو این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے