اننت ناگ میں غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی بینڈ سا ملیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/27جون: اننت ناگ میں غیر قانونی طور پر چلائے جارہے بینڈ سا ملوں کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاون جاری ہے جس دوران مزید 30بینڈ سا ملوں کو مقفل کردیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی بینڈ سا ملوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تحت فارسٹ ڈویژن اننت ناگ نے مزید قریب 30بینڈ سا ملوں کو مقفل کردیا ہے ۔ اس دوران بینڈ سا ملوں سے تما م طرح کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایف او اننت ناگ فیروز احمد کی سربراہی میں ٹیموں نے مختلف جگہوں پر درجنوں بینڈ سا ملوں پر چھاپہ مار کر وہاں سے سامان بھی برآمد کرلیا ہے ۔ ویری ناگ میں 13، کوٹہار میں 4کوکرناگ میں 2بینڈ سا ملوں کو مقفل کردیا گیا ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 7کو سیز کیا ہے اس طرح سے ڈویژن کی جانب سے آج تک کل 39بینڈ سا ملوں کو سیز کیا ہے جو غیر قانونی طریقے سے چلائی جارہی تھیں۔

Share This Article