سیر جاگیر ترال میں گرینیڈ کو ناکارہ بنا یا گیا 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ترال // ترال کے ایک گاﺅں میں اُس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب وہاں ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پر قابل استعمال گرینیڈ پایا گیا جسے بعد میں پولیس کے بم ڈسپوزل اسکارڈ نے ناکارہ بنایا۔
ترال کے سیر جاگیر علاقے میں جمعرات کی صبح کچھ لوگوں نے ایک ٹریکٹر کی ٹرالی پر ایک ہتھ گولہ سڑک پر دیکھا اور فوری طور پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کی ایک ٹیم بم ڈسپوزل اسکارڈ کے ہمراہ فوری طور جائے واردات پر پہنچ گئی۔
اس موقعے پر آس پاس کے علاقوں کو بھی گھیرے میں لیا گیا اور علاقے میں موجود لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ٹریکٹر پر موجود گرینیڈ قابل استعمال ل تھا اور بم ڈسپوزل اسکارڈ سے وابستہ اہلکاروں نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے گرینیڈ کو حفاظت کے ساتھ ناکارہ بنایا۔
پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ گرینیڈ کیسے اس جگہ پر موجود تھا؟اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کی20تاریخ کو علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے