اننت ناگ میںنایاب جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ ناکام؛محکمہ جنگلات نے ایک گاڑی سے قیمتی جڑی بوٹیاں برآمد کی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر07جون: محکمہ جنگلات کی جانب سے قیمتی جڑی بوٹی سمگل کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے فارسٹ ڈویژن اننت ناگ نے ایک سفید گاڑی سے لاکھوں مالیت کی قیمتی اور نایاب جڑی بوٹی برآمد کرلی ہے جبکہ سمگلروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈی ایف او اننت ناگ فیروز احمد کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلات سے قیمتی جڑی بوٹی سمگل کی جارہی ہے جس دوران اعلیٰ الصبح تھاجوارہ اچھہ بل کے قریب ناکہ لگایا گیا اور وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی زیر نمبر JK03E-3288ویگنار جس کا رنگ سفید بتایا جاتا ہے کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی اور گاڑی سے دو باریاں برآمد کی گئیں جن میں قریب 1,80لاکھ روپے مالیت کی قیمتی جڑی بوٹیاں برآمد ہوئی ۔ اس دوران ایک شخص نسار احمد ٹھوکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی موقعے پر ضبط کرلیاگیا ۔ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس سٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ اس موقعے پر چیف کنزرویٹر فارسٹس فاروق گیلانی نے کہا ہے کہ جنگل سمگلروں اور جڈی بوٹیاں غیر قانونی طریقے سے چرانے والوں کے خلاف آئندہ بھی جاری رہیں گی ۔

Share This Article