لال دید اسپتال میں تعینات ملازم کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/02مئی:لال دید اسپتال سرینگر کی ایک ملازم کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے ساتھیوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے لال دید اسپتال میں گزشتہ پانچ سالوں سے تعینات ایک ملازم (نرس) کا گزشتہ شام کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے تمام ساتھیوں کو کورنٹائن میں منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملازم جموں سے تعلق رکھنے والی ہے اور ان دونوں وہ سرینگر کے سولنہ علاقہ میں ایک ہوٹل میں رہائش پذیر ہے۔ اور گزشتہ شام اس کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ اسپتال کے میڈیکل سپر انٹیڈنٹ ڈاکٹر شبیر صدیقی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی شام اسپتال میں تعینات ملازم کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے اپنے ملازموں کو ہدایت دی کہ وہ گھروں میں کورنٹائن رہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملازم کئی دنوں سے بیمار تھا اورا خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ وہ اسپتال سے باہر ہی تھا، انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود بھی احتیاطی طور انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو کورنٹائن کر دیا ہے۔

Share This Article