سورج کی تپش کورونا کو جلد تباہ کرسکتی ہے، امریکی ماہرین

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/21اپریل: امریکی ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنتی گرمی بڑھتے جائے گی کوروناوائرس کے پھیلنے میں رکاوٹ پیدا ہوگئی اور زیادہ تیز دھوپ اور درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوروناوائرس بھی ختم ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق امریکی ماہرین کے مطابق سورج کی تپش کورونا وائرس کو جلد تباہ کرسکتی ہے۔ امریکا کی سرکاری لیبارٹری کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سورج کی تپش کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا خاتمہ ہو سکے گا۔دوسری جانب امریکی محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیر مطبوعہ معلومات پر بات نہیں کر سکتے۔ جس سے لوگ غلط اور غیر حقیقی نقطہ نظر قائم کریں، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں بھی کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان نہیں۔واضح رہے کہ اس وقت امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

Share This Article