عالمی وبائی بیماری کے پھیلائو کے بیچ انسانی جزبے کی واضح مثال;ترال میں کمسن بھائی بہن نے کووڈ فنڈ میں 10ہزار روپے جمع کئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/21اپریل/سی این آئی// عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ جنوبی قصبہ ترال میں دو کمسن بھائی بہن نے 10ہزار روپے کووڈ فنڈ میں بطور عطیہ پیش کیا ۔ سی این آئی نمائندے نے ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترال کے پائین علاقے سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بھائی بہن 9سالہ سہر اقبال اور اس کے 4سالہ بھائی جانباز اقبال نے کووڈ فنڈ میں 10ہزار روپے بطور عطیہ پیش کیا ۔ نمائندے کے مطابق دونوں کمسن بھائی بہن نے یہ رقم منگل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینا کو ان کے دفتر میں پیش کیا جس دوران دونوں کمسن بھائی بہن کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترال کے دو کمسن بچوں نے بھی کووڈ فنڈ میں 20ہزار روپے کی رقم جمع کر ائی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی وبائی بیماری کے پیش نظر جہاں دنیا اس کی لپیٹ میں آیا ہے وہیں ضرورت مندوں کی مدد کیلئے لوگ کھل کر آگے آ رہے ہیں اور اپنے عطیات پیش کرتے ہیں ۔

Share This Article