پلوامہ کے کئی علاقوں میں فورسز کے محاصرے اور تلاشیاں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جنو بی ضلع پلوامہ کے ہاکری پورہ میں فوج و فورسز نے محاصرے کے دوران ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ادھر فورج و فورسز نے مشترکہ طور ضلع بانڈی پورہ کے مضافات میں ایک بارودی سرنگ ناکارہ بنایا ۔ سی این آئی کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز ، سی آر پی ایف اور ایس او جی پلوامہ نے جمعرات کی اعلیٰ صبح پلوامہ کے ہاکری پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں تلاشی کارورائی عمل میں لائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے کے دوران فورسز نے گھر گھر کی تلاشی عمل میں لائی جبکہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی تاہم کوئی بھی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں کی گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ محاصرے کے دوران علاقے سے ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع کے ہی پنجگام علاقے میں بدھ کی شام دیر گئے فوج و فورسز نے تلاشی کارروائی عمل میں لائی جس دوران گھر گھر کی تلاشی لی گئی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے