لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی سے جنگ جیسی صورتحال رونما

An Indian Border Security Force (BSF) trooper walks near the fenced border with Pakistan in Suchetgarh, southwest of Jammu, August 1, 2011. As India and Pakistan embark on a tentative peace process and try to decide how to open their borders to trade and travel, it will be the situation on the ground in places such as Suchetgarh that determine the pace of the detente. Picture taken August 1, 2011. To match Feature KASHMIR-BORDER/ REUTERS/Mukesh Gupta (INDIAN-ADMINISTERED KASHMIR - Tags: MILITARY POLITICS)

سرینگر/21فروری /سی این آئی// لائن آف کنٹرول پرآر پار آتشی گولہ باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی بدستور جاری رہا۔پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا شدید تبادلہ ہوا، ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان ہلاک ہوگیا ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ایک ہفتے سے تنائو وکشیدگی کی صورتحال میں مزید شدت آئی ہے ،کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ پونچھ سیکٹر میں جمعہ کی صبح پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا ’گولہ باری اور شل رہائشی علاقوں میں جا گرے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کے علاوہ درجنوں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہیاور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی لیپا کے کیانی سیکٹر پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی امتیاز علی ہلاک ہوگئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے