کونی کھن ڈلگیٹ میں آتشزدگی،3ہاؤس بوٹ ،متعدد رہائشی ڈھانچے خاکستر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر17، فروری: نئی سڑک کونی کھن ڈلگیٹ سرینگر میں سوموار کو بھیانک آتشزدگی کی ایک واردات میں3ہاؤس بوٹ اور ان سے منسلک متعدد رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوئے ۔فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کے عملے نے آگ پر قابو پا کر اسے مزید پھیلنے سے بچا لیا ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) سٹی رپورٹر کے مطابق نئی سڑک کونی کھن ڈلگیٹ سرینگر میں سوموار کی دوپہر اُس وقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں ایک ہاؤس بوٹ سے آگ کی لپٹیں نمودار ہوئیں ۔عینی شاہد ین کا حوالہ دیتے ہوئے سٹی رپورٹر نے جو تفصیلات فراہم کیں ،اُنکے مطابق آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے تھے ۔اس موقع پر فائر اینڈ ایمر جنسی عملے کو مطلع کیا گیا ،جنہوں نے آگ کو بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔معلوم ہوا ہے کہ آگ تیزی کیساتھ پھیلتی گئی اور اس نے علاقے میں موجود مزید دو ہاؤس بوٹ کو اپنی لپیٹ میں لیا جبکہ کئی رہائشی ڈھانچے بھی اس کی زد میں آگئے ۔آگ کی وجہ سے علاقے میں کئی گھنٹوں تک افرا تفری کا ماحول رہا ۔فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز عملے نے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلانے سے بچالیا ۔تاہم آگ کی اس واردات میں کروڑوں روپے مالیت کے 3ہاؤس بوٹ اور ان سے منسلک متعدد رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوئے ۔معلوم ہوا ہے کہ ہاؤس بوٹ اور رہائشی ڈھانچوں میں متعدد کنبے رہائش پذ یر تھے ،جو اس آگ کی واردات میں متاثر ہوئے ۔ادھر مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آگ متاثرین کی فوری باز آباد کاری کےلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے