مہاشیوراتری پر جنگجوکسی بڑے واقعہ کو انجام دے سکتے ہیں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17فروری: خفیہ ایجنسیوںنے انکشاف کیا ہے کہ جنگجوتنظیمیں مہاشیو راتری کے موقعے پر کوئی بڑا حملہ کرسکتے ہیںجس کے بعد جموں کشمیر میں حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں خاص کر جموں ریجن میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ۔مہاشیوراتری کے موقعہ پر جنگجوئوں کی طرف سے بڑے حملے کرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خفیہ ایجنسیوں نے جموں کشمیر میں سیکورٹی ایجنسیوں کو محترک اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔اطلاع کے بعد جموںاور کشمیر میں اہم تنصیبات اور اہم جگہوں پر اضافی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنگجو جموں یا کشمیر میں نوراتری کے موقعے پر کوئی بڑا واقعہ انجام دینے کی فراق میں ہیں اس اطلاع کے بعد جموں کشمیر پولیس ، سی آر پی اور اور دیگر حفاظتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے حساس علاقوں اور اہم تنصیبات کے علاوہ ریولے سٹیشنوں ، بس سٹینڈوں اور ائر پورٹوں پر حفاظت کے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں جبکہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بھی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔ خاص کر صوبہ جموں کے اہم جگہوں اور چوراہوں پر پویس اور فورسز نے ناکے بٹھائے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والی کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔ (سی این آئی )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے