اننت ناگ پولیس نے چوری کا معمہ حل کیا دو سارق گرفتار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Photo

سرینگر15 فروری: اننت ناگ پولیس نے نقب زنی کا معمہ حل کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے چُرائے گئے طلائی زیورات برآمد کرکے ضبط کئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن عشمقام میں ایک شخص نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ اُس کے مکان سے نامعلوم افراد طلائی زیورات اور نقدی چُرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 51/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ تفتیش کے دوران پولیس نے چوری کی اس واردات میں ملوث شخص مختیار احمد بٹ ساکنہ مغل باغ وانپوہ کولگام کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ دورانِ پوچھ تاچھ مذکورہ شخص نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہاکہ اُس نے چُرائے گئے طلائی زیورات مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے سونار شیخ سہان کو فروخت کئے ہیں ۔ پولیس نے صراف بازار ڈانگر پورہ اننت ناگ میں قائم سونار کے دکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے طلائی زیورات برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے سونار کو بھی حراست میں لے کر دونوں کے خلاف کیس درج کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے