سرینگر15 فروری: انتظامیہ نے سابق آئی اے ایس آفیسر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ فیصل کے رشتہ داروں کو ڈوزئیر بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یوپی آئی کے مطابق انتظامیہ نے سابق آئی اے ایس آفیسر اور جموںوکشمیر پیپلز مومنٹ کے چیف شاہ فیصل پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہ فیصل کے اہلِ خانہ کو پی ایس اے ڈوزئیر کی کاپی بھی فراہم کی گئی ۔
