اروند کیجروال واقعی میں جیت کے مستحق تھے /التجا مفتی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر11 فروری//یو پی آئی // پی ڈی پی صدر کی بیٹی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجروال کو جیت پر مبارکباد پیش کی جبکہ بھاجپا پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اصل مسئلوں سے توجہ ہٹانے کا یہی انجام ہوتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق اروند کیجروال کی تاریخی جیت پر پی ڈی پی صدر کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی ماں کے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”عام آدمی پارٹی کی جیت تاریخی ہے اور اس سے سبھی سیاسی پارٹیوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ اہم مسئلوں سے توجہ ہٹا کر نفرت کی سیاست کرنے کا یہی انجام نکلتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی لیڈر شپ کو دہلی کے عوام نے زور دار جھٹکا دیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے