15فروری سے موسم بہتر ہونے کا امکان ، درجہ حرارت میں بھی قدرے اضافہ ممکن

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Picture

موسم کی ابتر صورتحال سے اہلیان کشمیر کو راحت ملنے کی امید

سرینگر: واں ماہ کی12تاریخ شام سے وادی میں وقفے وقفے سے جاری بارش اور ہلکی برفباری کے ساتھ ساتھ ابتر موسمی صورتحال سے اب لوگوں کو نجات ملنے کی امید ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 15فروری سے وادی کے موسم میں بہتری آسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 12فروری شام سے وادی کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ شہر سرینگر میں بھی بارش شروع ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے کئی قصبہ جات اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری شروع ہوئی جو گذشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ کل یعنی 15فروری سے جموں کشمیر کے اندر موسم میں خوشگوار تبدیلی ہونا متوقع ہے۔اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش اور کئی پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج موسم ابر آلود رہنے والا ہے اور کہیں کہیں بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔سونم نے مزید کہا کہ14اور15فروری کی درمیانی شب کے دوران درمیانہ درجے کی بارش ہوسکتی ہے تاہم کل یعنی 15فروری بعد دوپہر سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں اب تک درجنوں بار برفباری ہوئی جبکہ گذشتہ کئی روز سے بارشیں بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے وادی میں سردی بڑھتی ہی جارہی ۔ ادھر موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Share This Article