لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نا قابل برداشت /ہنس راج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایسی کارروائیوں سے پاکستانی بیوقوفی ثابت ہوئی ، پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی

سرینگر : لائن آف کنٹرول پر گزشتہ ہفتے سے ہلاکت خیز گولہ باری کو نا قابل برداشت قرار دیتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت ہنس راج اہیر نے کہاکہ ہم پاکستانی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔سی این آئی مانیٹر نگ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہلاکت خیر گولہ باری کو ملک کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے داخلی امور کے وزیر مملکت ہنس راج اہیر نے کہاکہ ہم پاکستانی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کی بیوقوفیوں کو ثابت کریں گے اور اس کی بھاری قیمت اس کو چکانی پڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ایل اوسی پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اہیر نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار اور اس پار سے آنے والی ہر گولی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارروائی کا بھر انداز میں جواب دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول پر امسال جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریاں جاری رہی ۔

Share This Article