بنگلہ دیش میں عوامی لیگ والےاتحاد کو زبردست اکثریت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ڈھاکہ ،31دسمبر: بنگلہ دیش میں کل ہوئے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی والے اتحاد کو زبردست اکثریت حاصل ہوئی ہے اور اس نے 298میں سے 287سیٹیں جیت لی ہیں ۔
مقامی ٹیلی ویژن چینل نے انتخابی کمیشن کے حوالے سے آج بتایاکہ دیگر دواپوزیشن پارٹیوں کنزرویٹیو جاتیہ پارٹی اور بی این پی کو محض 20اور اور چھ سیٹیں ملی ہیں ۔
اب محترمہ حسینہ مسلسل تیسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گی ۔حالانکہ اپوزیشن پارٹیوں نے ان پر دھاندلی کا الزام لگایاہے ۔کل ملک میں مختلف مقامات پر ہوئے تشددمیں کم سے کم 17افرادہلاک ہوگئے تھے ۔

Share This Article