گھر گھر کی تلاشی ، مکینوں کی پوچھ تاچھ
سرینگر/23نومبر: جنگجوئو ں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فورسز نے جمعہ کو جنوبی ضلع شوپیان اور ترال قصبہ میں جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا جس دوران گھر گھر کی تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی ۔تاہم کسی بھی جگہ جنگجو ئوں اور فورسز کا آمنا سامنا نہیں ہوا۔ سی این آئی کے مطابق جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا آغاز کیا۔ فوج ، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران گگہ لرو، پنجورہ نامی گائوں کو محاصرے میں لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ محاصرے کے دوران فورسز نے گھر گھر کی تلاشی کاررروائی عمل میں لائی تاہم کسی بھی جگہ سے کوئی نا قابل اعتراض چیز بر آمد نہیں ہوئی ۔ ادھر فورسز نے ضلع پلوامہ میں ترال کے واگڈ نامی گائوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتایا جاتاہے کہ گائوں کے محاصرے میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکار شامل ہیں جنہوں نے جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد واگڈ نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں عمل میں لائی گئی تاہم کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد علاقے میں فورسز نے محاصرہ پُر امن طریقے سے ختم کیا ۔
