ہندووادی نہیں، ہر طبقہ کا لیڈر ہوں: راہل گاندھی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بھوپال، آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس صدر راہل گاندھی کے دو روزہ مدھیہ پردیش دورے کے دوران ان کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ ہندو نہیں بلکہ ہر طبقہ کے لیڈر ہیں۔

ویڈیو میں مسٹر گاندھی یہ کہتے ہوئے سنائی دے ہیں – دیکھئے میں ہندووادی لیڈر نہیں ہوں، میں قوم پرست، سب لوگوں کا لیڈر ہوں، ہر مذہب کا، ہر ذات کا، ہر زبان، ہر ریاست کا، ہر کلاس کا سب کا لیڈر ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں تمام مذہبی مقامات پر جاتا ہوں اور میں اجودھیا بھی جائوں گا۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو آج مسٹر گاندھی کی اندور میں مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز اور منتخب صحافیوں سے بات چیت کی ہے ۔

اس سے قبل اسی بات چیت کے دوران مسٹر گاندھی نے اپنے کل کے دیئے گئے بیان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش تینوں ریاستوں کے دورے کر رہے ہیں اور انہیں تینوں ہی علاقوں کے گھوٹالوں کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے اور غفلت کی وجہ سے کل انہوں نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے بیٹے کے مقام پر ‘ماما جی کے بیٹے ‘ کا نام پنامہ پیپرز میں آنا بتا دیا تھا۔ خیال رہے ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ماما جی کے نام سے مشہور ہیں۔

مسٹر گاندھی کے کل کے اس بیان کے بعد وزیر اعلی مسٹر چوہان نے ان پر ہتک عزت کا دعوی کرنے کی بات کہی ہے ۔یو این آئی

Share This Article