سرینگر؍ْریاست کے مفتی اعظم مولانا مفتی محمد بشیر الدین احمد جوکہ مسلم پرسنل لاء جموں و کشمیر کے چیرمین بھی ہیں اور اتحاد ملت کے صدر بھی ہیں نے سید علی شاہ گیلانی کی میڈیکل انسٹی چیوٹ جاکر اُنکی عیادت کی اور اُنکی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی ۔یو پی آئی کے مطابق مفتی اعظم نے کہا کہ گیلانی صاحب بہت زیادہ کمزور ہوئے ہیں اور مفتی اعظم نے تمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد و خانقاہوں میں اُنکی صحت یابی کے دُعا کا اہتمام کرے۔اور شہداء ملت کے بلند درجات کے لئے بھی دُعا کرئے۔ یوپی آئی
