کپوارہ میں فوج کی ناکہ پارٹی کی مبینہ فائرنگ سے غیرریاستی بیکن افسر ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

کپوارہ: میڈیا رپورٹس کے مطابق چوکی بل کپوارہ میں فوج نے ناکہ لگا رکھا تھا ،جس دوران جنگجوئوں کی نقل وحرکت کے شبیہ میں فوج نے مبینہ فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک غیر ریاستی بیکن افسر ہلاک ہوا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادیان پتھرا کاکوا گلی کرالہ پورہ میں فوج نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ناکہ لگا رکھا تھا .جس دوران فوج کی ناکہ پارٹی نے مبینہ طور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غیر ریاستی بیکن افسر کی موت ہوگئی ہے .

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نسبت تفصیلات حاصل کی جارہی ہے ،ابتدائی مرحلے پر واقعہ کی نسبت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا .

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مہلوک بیکن افسر ہے اور وہ مقامی نہیں ہے جسکی شناخت کا عمل شروع کردیا گیاہے .فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت تفصیلات حاصل کی جارہی ہے .

بیکن بارڈر روڈس آرگنائزیشن کا پروجیکٹ ہے ،بھارت کے سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تجدید ومرمت اور بحالی کا کام انجام دیتی ہے .

Share This Article