جنید متو نے این سی کو خیر باد کیا ،بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: جموں وکشمیر میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے انعقاد پر جاری ابہام کے بیچ نیشنل کانفرنس کو اُس وقت ایک بڑا دھچکہ لگا جب پارٹی کے ریاستی ترجمان جنید متو نے پارٹی عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ لیا.وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے.

انہوں نے پارٹی کی جانب سے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے پر اختلاف کیا.جنید متو سماجی رابط ویب سائٹ پر تحریر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ نیشنل کانفرنس سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں .

انہوں نے کہا ‘ پارٹی کی جانب سے آئندہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر میں پارٹی کے فیصلے پر شائسہ اختلاف کرتا ہوں ،میں نے پارٹی سے دستبردار ہونے سے متعلق استعفیٰ پارٹی کے جنرل سیکریٹری کو بھیج دیا ہے’

انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے سے متعلق فیصلے کا اعلان کل یعنی بدھ کو کریں گے

Share This Article