سوپور میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں تصادم تین جنگجووں جانبحق ، تعلیمی ادارے بند

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ساجد رسول

سوپور // کے ۔پی۔ایس۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان آج صبح ہوئے ایک شدید تصادم میں  تین عسکریت پسند جانبحق ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترقہ ٹیم نے  آج علی الصبح  سوپور کے امر گڑھ نامی علاقے کا محاصرہ کیا  اور تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان تصادم شروع ہوا جس کے نتیجے میں تین جنگجووں جان بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق تینوں جنگووں کا تعلق لشکرطیبہ سے بتایا جاتا ہے ۔ موصولہ خبروں کے مطابق اب تک دو عسکریت پسندوں کی پہچان ہوئی ہے جبکہ تیسرے کی پہچان ابھی ہونی باقی ہے۔ دریں اثناء  شمالی کشمیر میں تعلیمی اداروں   کو بند کرنے رکھنے کے علاوہ انٹرنیٹ سروس کو بھی فلحال معطل کیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے