پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مضبوط ہونے سے پٹرول. ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال جاری ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں پیٹرول 39 پیسے مزید بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا جبکہ ممبئی میں دام 88 روپے کے چوٹی کے قریب پہنچ چکا ہے۔

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 39 پیسے بڑھ کر 80.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 44 پیسے مہنگا ہوکر 72.51 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ عروس البلاد ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 76.98 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کولکاتہ میں بالترتیب 83.27 اور 75.36 روپے اور چنئی میں 83.54 اور 76.64 روپے فی لیٹر ہو گیا۔(یواین آئی)

Share This Article