ایس ایس اے اساتذہ نے کی غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال شروع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
اساتذہ کی ایک خاصی تعداد پرتاپ پارک سرینگر میں جمع ہوئی

سرینگر: ایس ایس اے اساتذہ نے پیر سے اپنے مطالبات کو لیکر غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال شروع کردی .تفصیلات کے مطابق اساتذہ کی ایک خاصی تعداد پیر کے روز پرتاپ پارک سرینگر میں جمع ہوئی ،جہاں انہوں نے ٹیچرس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (ٹی جے اے سی) کے بینر احتجاجی دھرنا دیا اور غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال شروع کی .

تفصیلات کے مطابق سروا سکشھا ابھیان (ایس ایس اے) اساتذہ نے پیر سے حکومت کی عدم توجہی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کےلئے غیر معینہ عرصے کی بھوک ہڑتال شروع کی .

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کو لاگو کیا جائے اور اُنکی تنخواہ مرکزی وزارت انسانی وسائل وترقی سے ڈی لنک کی جائے .

اپریل میں پی ڈی پی کی سربراہی والی مخلوط سرکار نے ریاستی ملازمین کے حق میں ساتویں پے کمیشن کی سفارشات واگزار کیں،تاہم ایس ایس اے اساتذہ کو اس سہولیت سے محروم رکھا گیا ،جس پر وہ صدائے احتجاج ہے .

Share This Article