جسٹس طاہرہ صفدرنے بلوچستان ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

طاہرہ صفدر 1987ء میں سینئر سول جج،1991ء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1996ء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ہوئیں۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر جج جسٹس طاہرہ صفدرنے پہلی خاتون چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس طاہرہ صفدرکوملکی تاریخ میں پہلی بار ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقررکیا، اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی تھے جو گزشتہ روز 31 اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے۔

جسٹس سید طاہرہ صفدر 5 اکتوبر1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں۔ وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں، انہوں نے 1980 میں لا کالج کوئٹہ سے ڈگری حاصل کی اور1982 میں پہلی خاتون سول جج بنیں، طاہرہ صفدر بلوچستان یونیورسٹی سے اردو ادب میں بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں، وہ 1987ء میں سینئر سول جج،1991ء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1996ء میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقرر ہوئیں۔

اس سے قبل بلوچستان کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بیرون ملک دورے کے موقع پر جسٹس طاہرہ صفدر، ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

Share This Article