مودی کی تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے ملاقات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کاٹھمانڈو،(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو یہاں تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چین اوچا سے ملاقات کرکے دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم دفتر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ’’ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چین اوچا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کاٹھمانڈو میں کئی اہم معاملات پر بات چیت کی نیز اس بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

خیال رہے کہ کل سے یہاں جنوبی ایشاء اور جنوب مشرقی ایشاء کے سات ممالک کی دو روزہ کانفرنس شروع ہوئی ہے۔ سات ممالک کے اس گروپ میں ہندوستان سمیت سارک کے رکن ممالک بنگہ دیش،بھوٹان، نیپال، سری لنکا، میانمار ار تھائی لینڈ شامل ہیں ۔واضح رہے کہ دہشت گردی کا معاملہ بمسٹیک ممالک کے درمیان بات چیت کا بہت ہی اہم موضوع ہے۔

Share This Article