آئی آئی ٹی نے ملک کو عالمی برانڈ بنایا : مودی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ممبئی، (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ’انوویشن‘ یعنی ’اختراع‘ 21ویں صد ی میں سب سے زیادہ مقبول لفظ ہے جو ہر کسی کی زبان پر ہے اور جو سماج اختراع نہیں کرتا وہ منجمد ہوجاتا ہے۔

مسٹر مودی نے سنیچر کو ممبئی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ممبئی (آئی آئی ٹی۔ممبئی) کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر منعقدہ 56ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں ہندستان کو اب اربوں روپے کے اسٹارٹ اپ کی نرسری کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ ملک میں ہورہے اس انقلاب میں صلاحیت کا سب سے بڑا ذریعہ ملک کے تکنیکی ادارے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہاکہ تمام آئی آئی ٹی اداروں نے ہندستان کو عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طورپر قائم کیا ہے اور ان کے طلبا ہندستان میں کچھ بہترین اسٹارٹ اپ کے نقیب ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کو آئی آئی ٹی اور اس کے گرےئیجویٹوں کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ آئی آئی ٹی کی کامیابی سے پورے ملک میں انجینئرنگ کے کالج قائم ہوئے ہیں ۔

Share This Article