اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر متفق

A female demonstrator runs for cover during a protest where Palestinians demand the right to return to their homeland, at the Israel-Gaza border in the southern Gaza Strip May 25, 2018. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa/Files

غزہ، 10 اگست: اسرائیل اور غزہ پٹی پر حکومت کرنے والے اسلامی گروپ حماس جمعرات کو سرحد پار سے جاری لڑائی بند کرنے پرمتفق ہوگئے۔
دو فلسطینی حکام نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے ۔ اگرچہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ مصر کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق پونے 9 بجے سے شروع ہو جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کو 150 سے زائد بار غزہ پٹی پر حملہ کیا تھا اور فلسطینیوں طویل دوری تک مار کرنے والی میزائل سمیت کئی راکٹ داغے تھے۔
رائٹر۔

Share This Article