شادی کے بعد بیویوں کو چھوڑنے والے تارکین وطن کے خلاف سخت قانون ہوگا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 27 جولائی: مرکزی حکومت نے کہا ہےکہ شادی کرنے کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جلد ہی قانون میں ترمیم کی جائے گی۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ ایسے تارکین وطن پر شکنجہ کسنے کے لئے بل کا مسودہ تیار ہوچکا ہے۔
محترمہ سوراج نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد ایسے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے گی۔ ویب سائٹ کے بذریعہ انہیں سمن بھیجا جائے گا اور مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے پر انہیں بھگوڑا قرار دے کر ملک میں ان کی آبائی و دیگر جائیداد ضبط کرلی جائیں گی۔
یو این آئی۔ این یو

Share This Article